Oct 14, 2016 03:12 pm
views : 1049
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- British Deputy High Commissioner Blenda Louis visits PSX
کراچی، برٹش ڈپٹی ہائی کمشنر بلینڈا لوئس کا پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا دورہ
برٹش ڈپٹی ہائی کمشنر بلینڈا لوئیس نے کہا ہے کہ پاکستانی معشیت پر سرمایہ
کاروں کا اعتماد بڑھنا ایک مثبت قدم ہے۔ برٹش ڈپٹی ہائی کمشنر بلینڈا لوئیس
نے آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیااور روایتی انداز سے گھنٹہ بجا
کر پی ایس ایکس میں کاروبار کا آغاز کیا۔ اس موقع پر انہیں اسٹاک ایکسچینج
کے مختلف شعبہ ء جات کا دورا کرایا گیا اور انہیں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر بلینڈا لوئیس کا
کہنا تھا کہ پاکستانی معشیت ترقی کی جانب گامزن ہے تینوں اسٹاک ایکسچینج کو
ضم کرکے اسے یکجا کرنا اچھا اقدام ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر بلینڈا لوئیس کا مزیدکہنا تھا کہ پاکستان میں موجود
برطانوی سرمایہ کار دو طرفہ تجارت اور مالیاتی سیکٹر میں سرمایہ کاری میں
دلچسپی رکھتے ہیں دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں کے درمیان تعلقات کو مزید
فروغ دینے کے لیے برطانیہ کے اعلی وفد نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات
کی ہے جس کا ہمیں حوصلہ افزا جواب ملا ہے ۔