Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 15, 2016 03:34 pm views : 944

Location : Muzaffarabad

Muzafarabad- President Mamnoon Hussain addresses to Azad-e-Kashmir Assembly and Kashmir Council Joint Session
  • Urdu

مظفر آباد، مقبوضہ کشمیرکے نہتے اوربہادرعوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، صدرممنون حسین

صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی حمایت ہمارے خون میں شامل ہے اور مقبوضہ کشمیرکے نہتے اوربہادرعوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
مظفر آباد میں آزاد کشمیراسمبلی اورکشمیرکونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدرمملکت ممنون حسین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں برہان وانی کی شہادت کے بعد تحریک نئے دورمیں داخل ہوگئی ہے، کشمیری خواتین نے اپنے جوان بیٹے اوربھائی قربان کردیئے، آزادی کے لئے جانیں دینے والوں کوسلام پیش کرتے ہیں۔ کشمیریوں کے ساتھ ہمارے رشتے کبھی ختم نہیں ہوں گے، بھارت کشمیری قیادت کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے، کشمیری عوام پرظلم وستم اوربات چیت اکٹھی نہیں چل سکتی جب کہ کشمیری ظلم پراب عالمی ضمیرخاموش نہیں رہے گا۔
صدرممنون کا کہنا تھا کہ صدر اوروزیراعظم آزاد کشمیرعوام کی خدمت کا سچا جذبہ رکھتے ہیں، مقبوضہ کشمیرکینہتے اوربہادرعوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے کیونکہ کشمیریوں کی حمایت ہمارے خون میں شامل ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں عوام کے جان و مال ہر وقت خطرے میں گھرے ہیں، کشمیری عوام کے حوصلے اور جوش و جذبیکی دنیا میں مثال نہیں ملتی ہے جہاں کشمیر میں 100 سے زائد افراد کو پیلٹ گنوں سے آنکھوں سے محروم کیا جا چکا ہے لیکن ان کے حوصلے پست نہ ہوئے۔
صدرمملکت کا کہنا تھا کہ کنٹرول لائن کے اطراف کشمیری بھارتی جارحیت کا شکار رہتے ہیں ، جمہوریت کیدعوے داروں نے کشمیریوں سے جینے کا حق چھین لیا اور اب طویل عرصے بعد آزاد کشمیر کی قیادت ذہین دانشمندلوگوں کے ہاتھ میں ہے۔
صدر نے مزید خطاب میں کہا کہ مظالم کے باوجود انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں خاموش ہیں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو اجازت نہ دی گئی تومقبوضہ کشمیر کی صورتحال مزید سنگین ہوگی۔

Recent News

Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures 1:22
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures
Mar 14, 2026 04:00 pm
US and Israeli Flags Burned 1:17
US and Israeli Flags Burned
Mar 14, 2026 01:00 pm
4.0 Magnitude Earthquake Shakes Karachi 1:04
4.0 Magnitude Earthquake Shakes Karachi
Mar 14, 2026 12:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved