اسلام آباد ، پارٹی انٹرا الیکشن: وزیراعظم پاکستان مسلم لیگ کے بلامقابلہ صدر منتخب
حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کے انٹرا پارٹی انتخابات میں وزیر اعظم
میاں نواز شریف ایک بار پھر مسلم لیگ ن کے صدر جبکہ سینیٹر راجہ ظفرالحق
چیئرمین منتخب ہوگئے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہونے والے انٹرا پارٹی
الیکشن میں وزیراعظم نوازشریف مسلم لیگ ن کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے ہیں
جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے صدارتی امیدوار پرنس عبدالقادر بلوچ کے
کاغذات مسترد کردیئے گئے اسی طرح راجہ ظفر الحق بلامقابلہ چیئرمین جبکہ
سرتاج عزیز، چنگیز خان مری، امداد حسین چانڈیو، یعقوب ناصر، سرانجام خان،
اور سردار سکندر حیات بلامقابلہ نائب صدور منتخب کرلئے گئے۔
وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید سیکرٹری مالیات اور مشاہد اللہ بطور سیکرٹری
اطلاعات بلامقابلہ منتخب کئے گئے، ذرائع کے مطابق آج ہونے والے پارٹی
انتخابات میں مرکزی مجلس عاملہ کے اراکین کو مرکزی عہدیداروں کے انتخاب
سمیت پارٹی آئین میں ترامیم کے لئے منظوری بھی دینا تھی کامیاب امیدواروں
کی حتمی فہرست پارٹی الیکشن کمیشن جاری کرے گا جس کے بعد منتخب پارٹی صدر
پارٹی آئین کے مطابق دیگر عہدوں پر نامزدگیاں کرسکیں گے۔