Oct 18, 2016 04:16 pm
views : 959
Location : Convention Centre
Islamabad- PM Nawaz Sharif addresses to PML(N) Central Council
اسلام آباد، وزیراعظم نواز شریف کامسلم لیگ(ن) کی مرکزی کونسل سے خطاب
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہردور میں کوئی نہ کوئی ڈگڈگی بجانے والا
سامنے آجاتا ہے تاہم ڈگڈگی بجانے والے آج بھی ڈگڈگی بجارہے ہیں اور جھوٹ
بول رہے ہیں۔
مسلم لیگ(ن) کی مرکزی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا
تھا کہ نیا پاکستان کا نعرہ لگانے والے ہر وقت کینٹینرز اورناچ گانے میں
لگے رہتے ہیں اوراپنے جلسوں میں ایسی زبان استعمال کرتے ہیں جس کا جواب
دینا ہمارا شیوہ نہیں۔
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہا وہ نیا پاکستان کیا بنائیں گے بلکہ
خیبرپختونخوا میں جہاں ان کی حکومت ہے وہاں کے لوگ بھی ہماری طرف دیکھ رہے
ہیں اورانشا اللہ 2018 میں وہاں بھی ہماری حکومت ہوگی۔ 2013کے مقابلے میں
آج کاپاکستان بہت بہتر ہے، اْس وقت زرمبادلہ کے ذخائر10ارب ڈالرسے بھی کم
تھے لیکن آج 24ارب ڈالرہیں لیکن ہردور میں کوئی نہ کوئی ڈگڈگی بجانے والا
سامنے آجاتا ہے، ایک جاتا ہے اور دوسرا آجا تا ہے تاہم ،ہم ڈگڈگی
بجانیوالوں سے ڈرنیوالے نہیں کیونکہ ڈگڈگی بجانے والے آج بھی ڈگڈگی بجارہے
ہیں اور جھوٹ بول رہے ہیں۔
وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ میرے دل میں جھانک کر ہی میرے کارکنوں کے پیار
کا اندازہ ہوسکتا ہے، پارٹی کارکن عہدے داروں سے بھی زیادہ اہم ہوتے ہیں
جب کہ کارکن مجھے 20،30سال سے منتخب کرتے آرہے ہیں۔ ہماری تاریخ بڑی بدقسمت
ہے لیکن اس کو بدلنے کے لیے آپ کو اور قوم کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔