Oct 19, 2016 03:54 pm
views : 994
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM Nawaz Sharif meets Bank of China Board of Director
اسلام آباد ، اقتصادی راہداری منصوبہ خطے میں ترقی کا ضامن ہوگا، وزیراعظم نواز شر یف
وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اورچین کا مستقبل مشترک ہے۔
اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کے عوام کی خوشحالی کا ضامن ہوگا۔وزیراعظم
نوازشریف سے بینک آف چائنا کے بورڈ آف ڈائریکٹر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں
دونوں ملکوں کے بینکنگ سیکٹر میں تعاون سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پروزیراعظم نواز شر یف کا کہنا تھا کہ پاکستان اورچین کی آزمودہ
دوستی باہمی اصولوں اورمشترکہ مفادات پرمبنی ہے دونوں ملکوں کے تعلقات
مختلف شعبوں میں ٹھوس بنیادوں پر قائم ہیں۔پاکستان کے بینکنگ کے شعبے کی
تعریف کرتے ہوئے بینک آف چائنہ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین نے کہا کہ
پاکستان کا مالیاتی شعبہ عالمی سرمایہ کاروں کو پر کشش مواقع فراہم کرر ہا
ہے۔پاکستان چین اقتصادی راہداری سے پاکستان اور خطے کے عوام کو بے پناہ
معاشی فوائد حاصل ہو ں گے۔ ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت کئی
وفاقی وزرا ء شریک تھے۔