پشاور،عمران خان سی پیک منصوبے کوناکام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں،رہنماپی ایم ایل این اختیار ولی
مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے نائب صدر اختیار ولی کا کہنا ہے کہ خیبر
پختونخوا حکومت کی کارکردگی کسی لطیفے سے کم نہیں ہے۔پشاور پریس کلب میں
نیو زکانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر اختیار ولی کا
کہناتھا کہ عمران خان کا ایجنڈہ کسی ایک جگہ نہیں رکتا کبھی دھاندلی کی بات
کرتے ہیں تو کبھی پانامہ لیکس کی جبکہ سڑکوں کو بند کرنے کا کوئی موقع بھی
ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔
اختیار ولی نے کہا کہ پانا مہ لیکس اور احتساب کا بہانہ بنا کر عمران خان سی پیک منصوبے کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں،اوربے وجہ
سڑکو ں کو بند کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔
ان کا کہناتھا کہ عمران خان پانامہ لیکس اور احتساب کا بہانہ بنا کر سی پیک
منصوبے کو سبو تاڑ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عمران خان ہر وقت وزیر اعظم
بننے کے خوا ب دیکھتے ہیں جبکہ 2018 کے الیکشن میں بھی وہ وزیر اعظم نہیں
بن سکتے اور آئندہ حکومت بھی مسلم لیگ ن کی ہوگی۔