Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 24, 2016 03:36 pm views : 948

Location : Prime Minister House

Islamabad- UK National Security Adviser Mark Lyall Grant called on PM Nawaz Sharif
  • Urdu

اسلام آباد ، مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ہی خطے میں پائیدار امن کی ضمانت ہے، وزیر اعظم نوازشریف

وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ہی خطے میں پائیدار امن کی ضمانت ہے اور مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں دیرپا امن کا باعث بنے گا۔
اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف سے برطانوی مشیر قومی سلامتی مارک لائل گرانٹ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ 3 ماہ سے بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھا رہی ہے، جولائی سے اب تک 100 سے زائد معصوم کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔چھروں والی بندوق کے استعمال سے سینکڑوں کشمیری بینائی سے محروم ہوچکے ہیں جبکہ بھارتی بربریت سے ہزاروں کشمیری زخمی ہوئے اب وقت آگیا ہے۔عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیتے ہوئے کشمیریوں کی حق خودارادیت تحریک میں ان کا ساتھ دے اور مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے میں ان کی مدد کرے۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان پرامن ملک ہے اور تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کے قیام کا خواہاں اور پرامن ہمسائیگی کی پالیسی پر گامزن ہے لیکن پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تعلقات میں بنیادی رکاوٹ کی وجہ مسئلہ کشمیر ہے۔ مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ہی خطے میں پائیدار امن کی ضمانت ہے اور مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں دیرپا امن کا باعث بنے گا اقوام متحدہ کی قراردادیں کشمیریوں کو ان کے حقوق کی ضمانت دیتی ہیں اور اس مسئلے کو انہیں قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے اور اس کیلئے پاکستان کشمیریوں کی سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔
برطانوی مشیر قومی سلامتی مارک لائل گرانٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پڑوسی ملک سے پرامن تعاون کی کوشش کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اس جنگ میں فورسز کے اہلکاروں اور عوام کی قربانیاں قابل فخر اور لائق تحسین ہیں۔

Recent News

Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures 1:22
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures
Mar 14, 2026 04:00 pm
US and Israeli Flags Burned 1:17
US and Israeli Flags Burned
Mar 14, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved