Oct 24, 2016 03:36 pm
views : 983
Location : Govt Hospital Ibrahim Hyderi
Karachi- CM Sindh Murad Ali Shah Launch Three Day Anti-Polio Campaign
کراچی ، وزیر اعلیٰ سند ھ مر اد علی شاہ نے تین روزہ انسداد پو لیو مہم کا افتتاح کردیا
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ احتجاج کرنا ہر کسی کا حق ہے لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کا حق نہیں۔
کراچی میں انسداد پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوری اقدار کو برقرار
رکھنا چاہتی ہے، ہم اپنے شہیدوں پر ناز کرتے ہیں، احتجاج کرنا ہر کسی کا
حق ہے لیکن قانون ہاتھ میں لینے کا حق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک صوبائی
مالیاتی کمیشن کی تشکیل نہیں ہوسکی جس کے باعث بلدیاتی اداروں کو مالی
مسائل درپیش ہیں، جلد ہی صوبائی مالیاتی کمیشن بنایا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اسپتالوں میں طبی و غیر طبی عملے
اور ڈاکٹرز کی کمی سے متعلق خامیاں ختم کرنا چاہتے ہیں، صوبے بھر میں
بھرتیوں پر سے پابندی اٹھا لی گئی ہے، 3 سے 6 ماہ میں پیرامیڈیکل اسٹاف کی
کمی ختم کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پولیو موذی مرض ہے اور ہمیں اس
کاخاتمہ کرنا ہوگا، وفاقی اور صوبائی حکومت مل کر پولیو کا خاتمہ کرنا
چاہتے ہیں، مہم کے دوران صوبے بھرکے 83 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے
پلانے کا ہدف مقرر کیا ہے جب کہ کراچی کے22 لاکھ بچوں کوپولیوسے بچاؤ کے
قطرے پلائے جائیں گے، اس کے لیے 46 ہزار ورکرز کام کررہے ہیں۔ والدین سے
درخواست ہے کہ 5 سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔ لوگوں کا
اعتراض تھا پولیو ویکسین درست نہیں، لیڈی ہیلتھ ورکرزکو پولیو ویکسین کے
رنگ سے متعلق بھی تربیت دی ہے کیونکہ اگر پولیو ویکسین کا رنگ تبدیل ہوجائے
تو وہ مؤثر نہیں رہتی۔