Oct 25, 2016 03:45 pm
views : 910
Location : Quetta Police Training Center
Quetta- Attack on Police Training Center
کوئٹہ ،پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشتگردوں کا حملہ،60اہلکار شہید 120زخمی
کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر واقع پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشتگردوں کے حملے
کے نتیجے میں60اہلکار شہید جبکہ120 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔وزیر اعظم
میاں محمد نواز شریف اور صدر مملکت ممنون حسین نے واقعے کی مذمت کی ہے۔
کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر واقع پولیس ٹریننگ سینٹرسے ملحقہ ہاسٹل میں
تین مسلح دہشتگردوں کے حملے میں60 کے قریب اہلکار شہید جبکہ 165 سے زائد
زخمی ہو گئے ہیں۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چار گھنٹوں تک جاری رہنے
والے آپریشن کے ذریعے250 سے زائد زیر تربیت اہلکاروں کو بحفاظت بازیاب
کروالیا۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ بلوچستان میر
سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے حملہ کرتے ہوئے واچ ٹاور پر کھڑے
اہلکار کونشانہ بنایا اور فائرنگ کرتے ہوئے ہاسٹل میں داخل ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوج اور ایف سی نے بروقت کارروائی کی ،کارروائی کے
دوران دو دہشتگردوں نے خودکو دھماکے سے اڑالیا جبکہ ایک دہشتگرد سیکیورٹی
فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔
آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا
کہ حملہ کرنے والے تینوں دہشت گرد خودکش بمبار تھے، دہشتگردوں کاتعلق
لشکرجھنگوی العالمی سے تھا جنہیں افغانستان سے مسلسل ہدایات مل رہی تھیں۔