Oct 25, 2016 03:46 pm
views : 929
Location : Quetta Police Training College
Quetta- Police Training Center Clear
کوئٹہ، پولیس ٹریننگ سینٹر حملہ، 59اہلکار شہید، پولیس ٹریننگ سینٹر کلیئر قرار
کوئٹہ کے علاقے سریاب میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گرد وں نے حملہ
کردیا۔فائرنگ سے59 زیر تربیت اہلکار شہیدجبکہ 116 اہلکار زخمی ہوگئے۔ تین
دہشت گردوں کو مار دیا گیا ، 250 سے زائد زیر تربیت اہلکاروں کو بازیاب
کرالیا گیا۔علاقہ 4گھنٹے بعد کلیئر قرار دے دیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ سریاب روڈ پر واقع پولیس ٹریننگ سینٹر میں تین مسلح
افراد داخل ہوئے جنہوں نے پولیس ٹریننگ سینٹر کے ہوسٹل میں مورچہ سنبھال
کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اب تک 59 اہلکار شہید جبکہ 116 اہلکار زخمی
ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے سول ہسپتال کوئٹہ اور بولان میڈیکل
کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
زخمیوں میں ایف سی اور پاک فوج کے بھی اہلکار شامل ہیں ،جن میں سے 8 کی
حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ دہشت گردوں کے حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور
ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور سینٹر میں داخل ہوکر ہاسٹل اور
حملہ آوروں کو گھیرے میں لے لیا۔
بولان میڈیکل اسپتال میں 100 سے زائد زخمی لائے گئے ہیں جبکہ 16 زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ لایا گیا ہے۔
آپریشن کے دوران ہاسٹل میں تین دستی بم کے دھماکوں سمیت 5 دھماکے سنے گئے ،
پولیس ،ایف سی اور پاک آرمی کے اہلکاروں نے چار گھنٹے کے آپریشن کے بعد
ڈھائی سو سے زائد اہلکاروں کو بازیاب کرالیا۔
فورسز نے ایک حملہ آور کو مار گرایا جبکہ دو خودکش حملہ آوروں نے خود کو
دھماکہ سے اڑا لیا۔ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ کے بعد کوئٹہ کے تمام
سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی لگادی گئی تھی۔سیکرٹری صحت بلوچستان نے
امدادی کاروائیوں کی خود نگرانی کی۔