اسلام آباد، علاقائی تعاون کے ذریعے معاشی بحالی کے لئے پرعزم ہیں، وزیراعظم نواز شریف
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان علاقائی تعاون کے ذریعے معاشی
اور معاشرتی بحالی کے لئے پر عزم ہے اور کارک ملکوں کی شراکت ترقی کے خواب
کو حقیقت میں بدل دے گی۔
وسط ایشیائی ممالک کی علاقی تنظیم کارک کے 15 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کارک پروگرام کا تصور 1996 میں پیش کیا
گیا، توانائی، تجارت اور ٹرانسپورٹ میں کارک کی کوششوں کی قدر کرتے ہیں،
رکن ممالک میں تعاون غربت کے خاتمے میں مددگار ثابت ہو گا۔ علاقا ئی تعاون
کے ذریعے معاشی اور معاشرتی بحالی کے لئے پر عزم ہیں، رکن ممالک میں تعاون
غربت کے خاتمے میں مددگار ثابت ہو گا۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی توجہ توانائی کے منصوبوں پر مرکوز
ہے جب کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ خطے میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ
دے گا، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کارک ملکوں میں اہم ادارہ ہے جب کہ
علاقائی روابط میں مضبوطی کے لیے مواصلاتی نظام کی ترقی ضروری ہے۔ کارک
ممالک آپس میں توانائی، ٹرانسپورٹ اور تجارت میں تعاون کر سکتے ہیں، کارک
وسط ایشیائی ممالک کی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے اہم منصوبہ ہے، کارک رکن
ممالک میں تعاون بڑھانے کے لیے اہم فورم ہے۔ کارک کا مقصد رکن ملکوں میں
پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنا ہے۔واضح رہے کہ کارک تنظیم میں پاکستان،
افغانستان، آزر بائیجان، قازقستان، کرغزستان، منگولیا، تاجکستان،
ترکمانستان اور ازبکستان بھی شامل ہیں اور اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس
میں 10 ممالک کے 200 مندوبین شریک ہیں۔