کراچی،وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کی ملاقات
کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختارنے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے
ملاقات کی ہے جس میں کراچی ٹارگٹڈ آپریشن سمیت دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا
گیا۔کراچی میں ترجمان سی ایم ہاؤس کے مطابق ملاقات میں سانحہ کوئٹہ کے بعد
امن و امان کی صورت حال اور کراچی ٹارگٹڈ آپریشن سمیت دیگر امورپرتبادلہ
خیال کیا گیا۔ نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد اورپیش رفت پربھی غورکیا گیا
جب کہ ایپکس کمیٹی کا اجلاس نومبرکے پہلے ہفتے میں بلانے کا فیصلہ بھی کیا
گیا ہے۔اس موقع پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت کی رٹ کو
چیلنج کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔