راولپنڈی ، آرمی چیف جنرل راحیل شر یف سے قطر کے وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے قطر کے وزیر دفاع ڈاکٹر خالد بن محمد نے
ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دفاعی و سیکیورٹی تعاون پر
تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق قطر کے وزیر
دفاع ڈاکٹر خالد بن محمد نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی جس میں
دونوں کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دفاعی امور اور سیکیورٹی میں تعاون پر
تبادلہ خیال کیا گیا۔
قطر کے وزیر دفاع نے دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی کامیابیوں کی تعریف کی
اور یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی جب کہ اس موقع پر پاک فوج
کے چاق وچوبند دستے نے مہمان وزیر کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔