Oct 27, 2016 05:04 pm
views : 1103
Location : PMSA Head Quarter
Karachi- DG Pakistan Maritime Security Agency Rear Admiral Jamil Akhtar Press Conference
کراچی ، ڈائریکٹر جنرل پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی ریئر ایڈمرل جمیل اختر کا پریس کانفرنس سے خطاب
پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے جیوانی کے کھلے سمندر میں کارروائی
کرتے ہوئے ایک کشتی سے 2400 کلوگرام منشیات برآمد کرکے 9 اسمگلروں کو
گرفتار کرلیا۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی ریئر
ایڈمرل جمیل اختر نے کراچی میں پر یس کا نفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اطلاع
تھی کہ سمندر کے راستے منشیات کی بڑی مقدار ملک میں لائی جارہی ہے جس کے
بعد پاک بحریہ کا تعاون بھی حاصل کیا گیا اور 24 اکتوبر کو میری ٹائم
سیکیورٹی ایجنسی نے پاک بحریہ کے تعاون سے جیوانی کے کھلے سمندر میں
کارروائی کی جس میں 24 سو کلومنشیات برآمد ہوئی جس کی عالمی مارکیٹ میں
قیمت ڈیڑھ ارب روپے سے زائد ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی ریئر ایڈمرل جمیل اختر کا
کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران اسمگلروں ے فرار ہونے کی کوشش کی اور اس
کوشش میں کشتی کو آگ بھی لگ گئی تھی تاہم اہلکاروں نے غیر ملکی باشندوں
سمیت 9 منشیات اسمگلروں کو گرفتار اور کشتی کو ضبط کرلیا۔