Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 28, 2016 06:31 pm views : 1009

Location : Kohat

Kohat- PM Nawaz Sharif addresses to Public Gathering
  • Urdu

کوہاٹ،اپوزیشن کو غم ہے اگرترقی جاری رہی تو ان کی سیاست ختم ہوجائے گی، وزیراعظم نوازشریف

وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ آج پاکستان بھر میں اقتصادی ترقی ہورہی ہے جس کی رفتار بھی بہت تیز ہے اور اسی وجہ سے اپوزیشن کو یہ غم ہے کہ اگرترقی جاری رہی تو ان کی سیاست ختم ہوجائے گی۔
کوہاٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آج پاکستان بھر میں اقتصادی ترقی ہورہی ہے اور ترقی کی رفتار بھی بہت تیز ہے جب کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سمیت اے ڈی بی سربراہان پاکستان کی ترقی کے معترف ہیں لہذا اسی وجہ سے اپوزیشن کو یہ غم ہے کہ اگرترقی جاری رہی تو ان کی سیاست ختم ہوجائے گی۔
وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ سی پیک بنائیں گے اور لوڈشیڈنگ ختم کریں گے، 2018میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی جب کہ 2013 میں دہشت گردی ملک بھر میں پھیلی ہوئی تھی لیکن آج دہشت گردی کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔
وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ کوہاٹ کے لوگوں کا جذبہ اور کارکنوں کی بڑی تعداد دیکھ کر دل باغ باغ ہوگیا، میں نے سوچاکہ کوہاٹ والوں کے لیے تحفہ لیکر جاؤں اور یہ تحفہ کوہاٹ کے لوگوں پر کوئی احسان نہیں ہے، یہاں جو ترقی ہورہی ہے وہ آپ لوگ مجھ سے بہتر جانتے ہیں جب کہ میں سمجھتا ہوں کہ کے پی کے کو تبدیل ہونا چاہئے اور وہ تبدیلی ہم لیکر آئیں گے۔
وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ کوہاٹ میں گیس منصوبہ شروع ہورہا ہے جس پر تقریباً 3.9ارب روپے لاگت آئی گی، آج سے پہلے کسی نے کبھی بھی کوہاٹ کو گیس دینے کی بات نہیں کی لیکن یہ چار سو کروڑ کوہاٹ کی ماؤں ، بہنوں بزرگوں پر قربان ہیں۔
وزیراعظم نوازشریف نے کوہاٹ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال اور خواتین کے لیے یونیورسٹی کے کیمپس بنانے سمیت ریل کارسروس شروع کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ غریبوں کے لیے مفت علاج کامنصوبہ لارہے ہیں اور اب کسی کو بھی علاج کے لیے اپنی جائیداد نہیں بیچناپڑے گی۔
وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ کوہاٹ کو موٹر وے سے ملایا جائے گا اور ہائی وے بننے سے پشاور اور اسلام آباد کا راستہ کم ہو جائیگا۔

Recent News

Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures 1:22
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures
Mar 14, 2026 04:00 pm
US and Israeli Flags Burned 1:17
US and Israeli Flags Burned
Mar 14, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved