Oct 28, 2016 06:48 pm
views : 930
Location : Ministry of Foreign Office
Islamabad- Foreign Office's Weekly Briefing
اسلام آباد، ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا کی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ سے خطاب
ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ بھارت بدر کیئے گئے سرجیت سنگھ
پاکستان کی سلامتی کے خلاف کام کر رہا تھا اور اس کی پاکستان مخالف
سرگرمیوں کی باوثوق معلومات موجود تھیں انہوں نیبتایا کہ بھارتی جاسوس
کلبھوشن یادیو سے متعلق ڈوزیئر تکمیل کے مراحل میں ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن
یادیو سے متعلق ڈوزئیر تکمیل کے مراحل میں ہے مناسب وقت آنے پر ڈوزئیر کو
متعلقہ اتھارٹیوں کو جمع کرا دیا جائے گا۔
ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا کا کہنا تھا کہ پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار
کو ناپسندیدہ قرار دینا، ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر جنگ بندی معاہدے
کی خلاف ورزی یہ سب پاکستان میں جاری بھارتی مداخلت سے توجہ ہٹانے کے لئے
کیا جارہا ہے۔
بھارتی سفارتکار کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئیترجمان دفترخارجہ نفیس
ذکریا کا کہنا تھا کہ سرجیت سنگھ پاکستانی کی سلامتی کے خلاف کام کر رہا
تھا اس کی پاکستان مخالف سرگرمیوں کی باوثوق معلومات موجود تھیں۔
ہفتہ وار بریفنگ میں نفیس ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریانے کہا کہ نیشنل
ایکشن پلان پرکامیابی سے عملدرآمد جاری ہے گزشتہ دنوں افغانستان میں ہونے
والے ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اس حملے
میں حقانی گروپ کے متعدد رہنما مارے گئے ہیں حقانی گروپ پر افغانستان میں
حملے واضح کرتے ہیں کہ حقانی نیٹ ورک کہاں موجود ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا کا مزید کہنا تھا کہ سراج الدین حقانی کی
ہلاکت کے حوالے سے بھی رپورٹ پڑھی ہے تاہم اس کی تصدیق ابھی نہیں کی جا
سکتی۔