اسلا م آباد ، 2نومبر کو نواز شریف کو بتائیں گے کہ جمہوریت کیا ہوتی ہے، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پنڈی میں تو ٹریلر
تھا اصل میچ تو 2 نومبر کو ہوگا اور نواز شریف کو بتائیں گے کہ جمہوریت
کیا ہوتی ہے۔
بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ پر موجود کارکنوں سے ناشتے پر ملاقات کے بعد
میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئر مین پا کستان تحر یک انصاف عمران خان کا کہنا
تھا کہ کارکن 2 نومبر کے احتجاج کی بھرپور تیاری کریں اور اسلام آباد
احتجاج سے پہلے پولیس کو گرفتاری نہ دیں، 2 نومبر کو ہمارا سونامی تمام
پولیس اہلکاروں کو اپنے ساتھ بہا کر لے جائے گا۔ ہماری تمام تر توجہ 2
نومبر کے احتجاج پر ہے، پنڈی میں تو ٹریلر تھا اصل فلم 2 نومبر کو چلے گی، 2
نومبر کو نواز شریف کو بتائیں گے کہ جمہوریت کیا ہوتی ہے۔
بعد ازاں چیئر مین پا کستان تحر یک انصاف عمران خان نے بنی گالہ کے باہر
تعینات ایف سی اور پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔
عمران خان کا سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں سے کہنا تھا کہ آپ لوگ کسی فرد
یا گروہ کے نہیں ریاست کے ماتحت ہیں، ا نے آپ کو عوام کی حفاظت کی ذمہ
داری سونپی ہے۔ قوم نے آپ کے ہاتھ میں قانون اور بندوق ایک ایک فرد کی
حفاظت کے لئے دی ہے، غریب قوم اپنا پیٹ کاٹ کے آپ کو تنخواہیں دیتی ہے لہذا
قوم کے احسانات کا بدلہ بھلائی سے دیں۔عمران خان نے سیکیورٹی اہلکاروں سے
کہا کہ کسی کے ذاتی مفادات کے بجائے قانون کی پاسداری کو مقدم رکھیں، قانون
کو ہاتھ میں نہ لیں بلکہ اس کی عملداری کے لئے پوری محنت کریں۔
چیئر مین پا کستان تحر یک انصاف عمران خان نے کہا کہ کسی کی خوشنودی کے لئے
ہم وطن بھائیوں اور بہنوں کی تکریم میں کمی نہ آنے دیں، ہمارے کارکنان آپ
اور آپ کی آئندہ نسلوں کے تحفظ کے لئے اپنا آج قربان کر رہے ہیں۔