Oct 29, 2016 06:27 pm
views : 1022
Location : Evacuee Trust Property Board Office
Lahore- Chairman Evacuee Trust Property Board Siddiq ul Farooq Press Conference
لاہور، عدالتی حکم نہ ماننے والوں کا علاج بس ڈنڈا ہے، صدیق الفاروق
چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق کا کہنا ہے کہ جب کوئی عدالتی فیصلہ نہ مانے تواس کا علاج صرف ڈنڈا ہے۔
لاہورمیں پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدیق الفاروق نے شیخ رشید کو
تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب نواز شریف لال حویلی جاتے توشیخ
رشیدان کے پاؤں میں بیٹھتے تھے، آج نواز شریف کے خلاف باتیں کرتے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ لال حویلی سے ملحقہ پانچ مرلے کے پلاٹ پرشیخ رشید نے
قبضہ کیا ہواہے۔انہوں نے پی ٹی آئی قیادت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ
عمران خان کے دماغ میں کوئی خلل ہے جس کا انہیں علاج کرانا چاہیے۔ان کا
مزید کہنا تھا کہ دونومبر کو اسلام آباد میں کچھ نہیں ہوگا عوام نے مسلم
لیگ ن کو مینڈیٹ دیا ہے اور ہم عوام کو ہی جواب دہ ہیں۔
چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق کامزید کہنا تھا کہ دھرنے والے
اپنی کار کردگی دیکھ لیں دوہزار چودہ کے دھرنے کے بعد پی ٹی آئی نے
جہانگیر ترین کے علاوہ کوئی اور نشست نہیں جیتی۔