اسلا م آباد ، پا کستان تحر یک انصاف کے وکیل با بر اعوان کی ہا ئی کو رٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو
تحریک انصاف نے جسٹس شوکت عزیز پرعدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد
ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔
پا کستان تحر یک انصاف کے وکیل با بر اعوان کا کہنا ہے کہ عدالت نے ہمارا
موقف سنے بغیر فیصلہ دیا۔تحریک انصاف اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے صرف
دھرنے کی اجازت دیئے جانے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی۔با بر
اعوان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پورے ملک
میں کنٹینرز لگادیئے گئے ہیں، حکومت نازی ازم کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی تقریروں کے ٹوٹے دکھائے گئے ہم نے
عدالت سے کہا کہ آپ نے ایک جانب کی بات سنی سرکاری ٹوٹے بھی دیکھے جائیں
تاکہ معلوم ہو کہ دوسری جانب سے کیا کہا جارہا ہے۔
پا کستان تحر یک انصاف کے وکیل با بر اعوان نے عدالت میں کہا کہ حکومت کی
وجہ سے ایک بچہ جاں بحق اور ایک فوجی شہید ہوا لیکن کوئی پرچہ نہیں کٹا مگر
ہمارے خلاف کئی مقدمات قائم کئے جارہے ہیں۔