Nov 01, 2016 03:22 pm
views : 1022
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- Chief Awami Muslim League Shaikh Rasheed Media Talk
اسلا م آباد ، 28اکتوبر کی طرح 2 نومبر کو بھی نکلوں گا، سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں پاکستانی عوام کے
ساتھ ہوں اور جس طرح 28 اکتوبر کو نکلا تھا 2 نومبر کو بھی نکلوں گا۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید
کا کہنا تھا کہ جولوگ قومی سلامتی کو نریندر مودی کے ہاتھوں بیچتے ہیں اور
جن لوگوں نے قومی سلامتی کی خبر لیک کی تاکہ بھارتی وزیراعظم پاک فوج کو
بدنام کر سکے اور جو لوگ طیب اردگان بننا چاہتے ہیں میں کبھی بھی ان کے
ساتھ کھڑا نہیں ہو سکتا، پاک فوج فیصلہ کرے کہ ان حکمرانوں نے اردگان کے
ساتھ رہنا ہے یا جمہوریت کے ساتھ رہنا ہے، امریکی کانگریس میں پاک فوج کے
خلاف کاغذ کیوں لہرایا گیا۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ
ہے اور نواز شریف سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتی ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ
میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہوں، جس طرح 28 اکتوبر کو نکلا تھا 2 نومبر کو
بھی نکلوں گا، ہم لوگ لال حویلی لیاقت باغ یا چاندنی چوک سے نکلیں لیکن اور
ہر صورت میں بنی گالہ پہنچیں گے اور عوام سے بھی کہتا ہوں کہ ملک بچانے
اور عمران خان کا ساتھ دینے کے لئے باہر نکلیں۔ ایک ایک دن میں 2، 2 ارب کے
اشتہارات دیئے جا رہے ہیں، پرویز مشرف ایک آمر تھا اور میں اس کے ساتھ تھا
لیکن مجھے اس پر کوئی شرمندگی نہیں ہے کیونکہ وہ ایک آمر ہونے کے باوجود
ان چوروں سے بہتر تھا، جس روز پرویز مشرف پر کرپشن کا الزام لگا تو اسی روز
شام میں سیاست چھوڑ دوں گا۔