Nov 02, 2016 04:24 pm
views : 903
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM Nawaz Sharif chairs Meeting
اسلام آباد ، وزیراعظم نواز شر یف کی زیر صدرات وفاقی کابینہ کا اجلاس
وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے
جس میں وفاقی کابینہ کے ارکان موجود ہیں، اجلاس میں کوئٹہ پولیس ٹرینگ
کالج حملے میں جاں بحق افراد کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔اس موقع پر وزیر
اعظم نواز شریف نے اسلام آباد دھرنے سے بہترین طریقے سے نمٹنے پر وفاقی
کابینہ کی تعریف کی۔
اجلاس میں وزیراعظم اور وفاقی کابینہ نے اسلام آباد لاک ڈاؤن سے نمٹنے
کیلئے وزیر داخلہ چوہدری نثارکی کاوشوں کی تعریف کی۔ وزیراعظم نوازشریف کا
کہنا تھا کہ ریاست کی حفاظت کیلئے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اپنا فرض
بخوبی ادا کیااور امن و امان بر قرار رکھنے پرقانون نافذ کرنے والے اداروں
کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ وزیراعظم کی رہنمائی
اور لیڈر شپ کے بغیر یہ سب ممکن نہیں تھا۔وزیراعظم نے مجھ پر بھروسہ اور
سپورٹ کیا جس کا میں شکرگزار ہوں۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اس موقع
پر پولیس اور ایف سی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور ایف سی نے ریاست
کی رٹ قائم کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔