Nov 02, 2016 04:26 pm
views : 1024
Location : 2nd floor, New Secretariat Building
Karachi- CM Sindh Syed Murad Ali Shah Press Conference
کراچی، عدالتوں پر اعتماد ہے،ڈاکٹر عاصم جلدبری ہونگے،وزیراعلیٰ سندھ
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات وقت پرہوں یا
وقت سے پہلے ہم تیارہیں،ڈاکٹرعاصم جلدی بری ہوں گے،ہمیں عدالتوں پراعتماد
ہے۔
ڈاکٹرعاصم سے متعلق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ انہیں
ڈیڑھ سال سے وفاقی حکومت نے رکھا ہوا ہے، جلد دیگر دو کیسز میں ڈاکٹر عاصم
کی ضمانت کی درخواست دائر کریں گے۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سند ھ سیکرٹریٹ میں پر یس کانفرنس سے
خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے مڈٹرم انتخابات کی بات نہیں
کی،تاہم اگرمڈٹرم انتخابات ہوتے ہیں توآئین میں اس کی گنجائش ہے،ہمارے لیے
کامیابی جمہوریت کی مضبوطی میں ہے، بلاول بھٹو کے مطالبات جمہوریت کو
مستحکم کرنے کے لیے ہیں،احتجاج سب کاجمہوری حق ہے پی ٹی آئی کارکنان پرتشدد
کی مذمت کرتے ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان جب تک جاری ہے اس وقت تک ایپکس کمیٹی
کے اجلاس ہوں گے،آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع یا نئے چیف کافیصلہ
وزیراعظم کا ہے۔
بلدیات نمائندوں کے اختیارات سے متعلق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے
کہا کہ کچھ لوگ غلط فہمی میں ہیں کہ آج بھی مشرف دور کے اختیارات حاصل
ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شادی ہالز اور کاروبارجلدی بند کرنے پر اتفاق کی
کوشش ہورہی ہے،ہم کسی بھی فیصلے میں جلدبازی نہیں چاہتے۔حادثات میں جاں بحق
افراد کے اہلخانہ کو1 لاکھ روپے انشورنس کے دیئے جائیں گے۔