Nov 04, 2016 07:34 pm
views : 986
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM Nawaz Sharif meets Chinese Investment Delegation
اسلام آباد ، پاکستانی معیشت مستحکم اور اقتصادی نقشہ مکمل تبدیل ہوچکا ہے، وزیراعظم
وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3 سالوں کے دوران ملک کی معیشت مستحکم ہوئی اور اقتصادی نقشہ مکمل طور پر تبدیل ہوچکا ہے۔
وزیراعظم نوازشریف سے چینی سرمایہ کاری کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر
وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ 3 سال کے دوران ملک کی معیشت
مستحکم ہوئی ہے اور اقتصادی نقشہ مکمل طورپر تبدیل ہوچکا ہے، پاکستان کے
زرمبادلہ کے زخائر 23 ارب ڈالرز سے تجاوز کرچکے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی
قیمتوں میں کمی سے بھی افرار زر میں کمی آئی ہے جو بتدریج کم ہو رہی ہے،
سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستان خطے کے 10 بہترین ممالک میں شامل ہے
پاکستانی معیشت میں استحکام کوعالمی سطح پرسراہاجارہا ہے۔
وزیراعظم نواز شر یف کا کہنا تھا کہ ہرآزمائش پر پوری اترنے والی پاک چین
دوستی مزید مضبوط ہورہی ہے اور اس میں چینی حکومت اور عوام کا کردار قابل
قدر ہے پاک چین اقتصادی راہداری سے خطے میں بڑی تبدیلی آئے گی، یہ ایک گیم
چینجر ہے اور اس سے خطے کے عوام کی زندگیاں تبدیل ہوجائیں گی۔
وزیراعظم نواز شر یف کا کہنا تھا کہ عالمی سرمایہ کاری کو ترغیب دینے
کیلئے خصوصی اقتصادی زونز کا قانون بنایا جارہا ہے امید ہے چینی وفد کی
پاکستان میں انفرا اسٹرکچر، توانائی اورمواصلات کے شعبوں میں سرمایہ کاری
پر مفید بات چیت ہوگی۔
چینی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں 3 ارب ڈالرز کا فنڈ لانے کا اعلان کرتے
ہوئے کہا کہ انفرا اسٹرکچر اور توانائی کے شعبوں کی ترقی کیویڑن پر پاکستان
میں سرمایہ لا رہے ہیں ، حکومت پاکستان کی منظوری کے بعد پاکستان میں
ائیرلائن شروع کرنے کے مواقع پر غور کرنا چاہتے ہیں۔