Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 04, 2016 07:36 pm views : 947

Location : Kahuta

Kahuta- PM Nawaz Sharif addresses
  • Urdu

کہوٹہ،گالی دینے اور جھوٹ بولنے والا قوم کا لیڈر نہیں ہوسکتا، وزیراعظم نواز شر یف

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ مخالفین چاہتے ہیں کہ کسی طریقے سے پاکستان کو 50 سال پیچھے لے جایا جائے اور یہاں ترقی کا راستہ روکا جائے کیونکہ انہیں ملکی ترقی کھٹک رہی ہے۔
کہوٹہ کے علاقے نڑھ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے مخالفین ملکی ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں کیونکہ ملکی ترقی انہیں کھٹک رہی ہے، وہ چاہتے ہیں کہ کسی طریقے سے پاکستان کو 50 سال پیچھے لے جایا جائے اور یہاں ترقی کا راستہ روکا جائے لیکن ہم کسی سے ڈرنے اور گھبرانے والے نہیں۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے والا، گالیاں دینے والا اور مسلسل جھوٹ بولنے والا عوام کا لیڈر اور رہنما نہیں ہوسکتا، پاکستان کے لوگ عزت کرتے ہیں اور عزت چاہتے ہیں۔
کہوٹہ کے لیے ترقیاتی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ کلرسیداں اور تحصیل کہوٹہ کے لیے گیس منصوبہ اورکہوٹہ میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کو اسٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائے گا۔ ہم نے ایٹمی دھماکے کیے اور ملک میں موٹر ویز بنائیں، کہوٹہ اور نڑھ میں بھی دو رویہ ایکسپریس وے بننے جارہا ہے اور اسلام آباد سے کہوٹہ تک ایک دن سرنگ بھی بنے گی، لاہور تا کراچی موٹر وے سمیت خنجراب اور گوادر تک ہائی وے کی تعمیر بھی شروع ہوچکی ہے۔
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کا پیسہ ان کی امانت ہے اور یہ عوام کی بہتری پر ہی خرچ ہونا چاہیے، ملک میں معاشی اور دفاعی ترقی ہمارے دور میں ہوئی، دہشت گردی کی کمڑ توڑدی گئی ہے جب کہ ریلوے اور پی آئی اے اپنے پاؤں پر کھڑی ہورہی ہے۔
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ 3 سال پہلے ملک میں 18،18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ اپنی آنکھوں سے دیکھی لیکن دھرنا دینے والے پھر بجلی کا طویل بحران چاہتے ہیں کیونکہ ان کا ایجنڈا ترقی کا نہیں، اس کے باوجود ہم انہیں پاکستان کی ترقی میں ہاتھ بٹانے کی دعوت دیتے ہیں۔ ملک میں ترقی کا سفر بہت زور شور سے جاری ہے اور جاری رہے گا اس کو روکنے والے کامیاب نہیں ہوں گے، عوام نے انہیں مسترد کردیا ہے انہیں آئینے میں اپنا چہرہ بھی نظر آگیا ہے، میں کچھ کہنا نہیں چاہتا لیکن کچھ دن پہلے جو ہوا سب کے سامنے ہے، یہ لوگ کیا دعویٰ کرتے تھے اور نکلا کیا جب کہ ہم محنت اور دیانت داری سے کام کررہے ہیں اور اسی وجہ سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئیں ہیں کیونکہ 2018 میں بھی ہم آئیں گے۔

Recent News

Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures 1:22
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures
Mar 14, 2026 04:00 pm
US and Israeli Flags Burned 1:17
US and Israeli Flags Burned
Mar 14, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved