راولپنڈی،آرمی چیف جنرل راحیل شر یف کا کھاریاں کا دورہ، فوجی مشقوں کا معائنہ ،آئی ایس پی آر
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کھاریاں کے قریب فوجی مشقوں کا معائنہ کیا سپہ
سالار نے مشقوں میں شریک جوانوں کی مہارت بلند عزم وحوصلے اورتریبت کے
اعلی معیارکو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کھاریاں کے قریب آرمی
کی زمینی فوجی مشقوں کا جائزہ لیا جہاں آرمی چیف کو ورچوئل وار روم میں
مشقوں کے انعقاد اور مقاصد پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ،آرمی چیف نے رات کے
وقت جنگی مشقوں کے انعقاد کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر جنرل راحیل شریف نے
مشقوں میں شریک جوانوں کی مہارت، بلند عزم وحوصلے اورتریبت کے معیارکو
سراہا۔
واضح رہے کہ فوجی مشقیں سینٹرل اورسدرن کمانڈ کے ا?پریشنل پلان کی توثیق
اورحربی تیاریوں کو بڑھانے کیلئے کی جارہی ہیں، مشقوں میں سینٹرل کمانڈ کے
انفنٹری اورمیکنائزڈ دستوں کے ساتھ پنجاب رینجرز بھی شریک ہے۔