کراچی ، وزیراعلیٰ سند ھ مر اد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس
وزیراعلیٰ سندھ مر اد علی شاہ کا کہنا ہے کہ شہر سے فرقہ واریت کے خاتمے
کے لئے کراچی آپریشن کو بے رحم اور تیز کردیا ہے امن و امان خراب کرنے
والوں کو ہرگز نہیں بخشیں گے۔
وزیراعلیٰ سند ھ مر اد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا،
اجلاس میں آئی جی سندھ سمیت صوبائی اراکین اسمبلی شریک ہیں جس میں آئی جی
سندھ اے ڈی خواجہ نے کابینہ کے ارکان کو کراچی کی صورت حال پر تفصیلی
بریفنگ دی اور شہر میں کی جانے والی حالیہ گرفتاریوں پر اپنی رپورٹ پیش کی۔
وزیراعلیٰ سندھ مر اد علی شاہ نے پولیس کی جانب سے فرقہ واریت کے خلاف کئے
جانے والے اقدامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہر کا امن و امان
خراب کرنے والوں کو کسی صورت نہ چھوڑا جائے اور قانون شکن عناصر کے خلاف
بھرپور کارروائی جاری رکھی جائے۔