کراچی،آل سندھ ایریگیشن ٹریڈ یونین کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ
کراچی پریس کلب کے باہر آل سندھ ایریگیشن ٹریڈ یونین کے تحت احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرے میں شریک افراد کا کہنا کہ پیپلز پارٹی کے سابقہ دور حکومت میں سن
کوٹے کے تحت ریٹائرڈ ملازمین کی اولاد کو بھرتی کیا جاتا تھا تاہم اب انکی
جگہ وڈیروں کے ملازمین کو بھرتی کیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے آل سندھ
ایریگیشن ٹرید یونین فیڈریشن سندھ کے صدر میاں عبدالرحیم بھارو کا کہنا
تھا کہ حکومت سندھ اور محکمہ آبپاشی ملازمین کے حقوق غصب کر رہے ہیں،سولہ
نومبر تک بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے جبکہ مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں
تادم مرگ بھوک ہڑتال کریں گے۔