Nov 10, 2016 06:32 pm
views : 780
Location : Ministry of Foreign Affairs Office
Islamabad- Foreign Office's Weekly Briefing
اسلام آباد ، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں ہی سے ممکن ہے،ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا
ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ
مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، سب سے افسوس ناک 16
برس کے قیصر کو زہر دیا جانا ہے جب کہ قیصر کے جنازے پر بھی بھارت نے
بربریت کا مظاہرہ کیا اورہم علی گیلانی، یاسین ملک اور عمر فاروق کی ملاقات
کی حمایت کرتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ کشمیری
اپنے حق خود ارادیت کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام
متحدہ کی قراردادوں ہی سے ممکن ہے، مسئلہ کشمیر برطانوی نو آبادیاتی
حکمرانی کی باقیات ہے جب کہ برطانوی وزیر اعظم کے دورہ بھارت میں مقبوضہ
کشمیرکا ذکر نہ کرنے پر احتجاج کیا، مقبوضہ کشمیر پربیانات کا مقصد بین
الاقوامی برادری کی توجہ مبذول کروانا ہے۔
امریکا میں صدارتی انتخابات کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا
کہنا تھا کہ امریکی صدارتی انتخابات کو دنیا بھرمیں دیکھا گیا، امریکا میں
سیاسی تبدیلی پہلی مرتبہ نہیں آرہی یہ جمہوری عمل کا حصہ ہے اور امریکی صدر
ٹرمپ نے پاک بھارت ثالثی کرانے کا عندیہ دیا تھا جب کہ پاکستان اورامریکا
کے درمیان تعلقات کئی دہائیوں سے ہیں۔ پاکستان ڈونلڈ ٹرمپ کو اقتدار
سنبھالنے پر مبارکباد دیتا ہے۔
بھارتی سفارتی اہلکاروں کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا
تھا کہ ایجنٹس کے روپ میں بھارتی سفارتی اہلکاروں میں سے6 جا چکے ہیں اور
بھارت ، پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کو سپانسر کرتا ہے، گزشتہ ماہ
افغانستان میں حقانی نیٹ ورک کے آٹھ افراد کو ہلاک کیا گیا جب کہ واقعہ سے
ظاہر ہے کہ حقانی نیٹ ورک اب کہاں موجود ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ سمجھوتہ ایکسپریس کا سانحہ
ممبئی حملے سے پہلے کا ہے، بھارت نے سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کی کوئی
معلومات شئیر نہیں کی، بھارت میں کرپشن، انڈ رورلڈ اورجعلی کرنسی کی گردش
کی رپورٹس دیکھی ہیں، بھارت پاکستان میں دہشت گردی کے لیے مالی وسائل
استعمال کررہا ہے، بلوچستان کے معاملے پر کل بھوشن کا اعترافی بیان موجود
ہے جب کہ پاکستان میں بھارتی مداخلت کا ڈوزئیروقت آنے پر پیش کریں گے۔
بھارت میں مسلمانوں اور اقلیتوں کی حالت باعث تشویش ہے، بھارت میں جعلی
مقابلوں
میں عوام کو ماراجاتا ہے اور 2009 میں دریافت ہونے والی اجتماعی قبریں واضح ثبوت ہیں۔