لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف سے رکن قومی اسمبلی اور رکن صوبائی اسمبلی کی ملاقات
لا ہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف سے رکن قومی اسمبلی عرفان
ڈوگر اور رکن صوبائی اسمبلی افتخار حسین چھچھر کی ملاقات ہو ئی۔ملاقات میں
رکن صوبائی اسمبلی منشاء اللہ بٹ بھی موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد
شہباز شر یف سے رہنماؤں کی ملاقات وزیر اعلیٰ ہاؤس پنجاب میں ہو ئی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف کا کہنا تھا کہ پاکستان آج
اس منزل کی جانب بڑھ رہا ہے جس کا خواب قائداعظم اورعلامہ اقبال نے دیکھا
تھا۔گزشتہ ساڑھے تین برس کے دوران جس محنت سے منصوبوں کو آگے بڑھایا گیا ہے
اس کی مثال نہیں ملتی۔جس ملک میں منصوبے شروع ہو کر ختم ہونے کا نام نہ
لیں وہاں پر آج انتہائی کم عرصے میں پراجیکٹ مکمل ہو رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف کا کہنا تھا کہ خوشحال، ترقی یافتہ ،
پرامن ، محفوظ اور معاشی طور پر مستحکم پاکستان ہماری منزل ہے۔تیزی سے ترقی
کرتا ہوا پاکستان اپنی منزل ضرور حاصل کرے گا۔ اس ملک کو دھرنوں کی ضرورت
ہے نہ منفی سیاست کی۔قوم کے اندرنفاق کا بیج بونے کی کوشش کرنے والے بعض
سیاسی عناصر اپنی منفی سیاست کے باعث تنہا ہو چکے ہیں۔
شہباز شر یف کا مزید کہنا تھا کہ اتحاد اور اتفا ق میں جو برکت ہے اسی کے
باعث قوم ترقی اور خوشحالی کا سفر طے کرے گی۔ دھرنا دینے والے ہمیشہ کی طرح
ناکام رہیں گے اور پاکستان آگے بڑھے گا۔