ساہیوال،101ہیڈکانسٹیبل کو اے ایس آئی کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی
ریجنل پروموشن بورڈ کے چیئرمین آرپی اوساہیوال طارق رستم چوہان نے
101ہیڈکانسٹیبل کو اے ایس آئی کے عہدوں پر ترقی کے احکامات جاری کردئیے
ہیں۔طارق رستم چوہان نے 5جونیئر کلرکس کو سینئر کلرک کے عہدوں پر ترقی کے
احکامات بھی جاری کیے۔
اس سلسلہ میں ترقی پانے والے پولیس ملازمین کے اعزاز میں آر پی او آفس میں
ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پرانسپکٹر رانا افتخار ودیگر بھی
موجود تھے۔
طارق رستم چوہان کا کہنا تھا کہ اچھی شہر ت کے حامل ملازمین کو ترقی دی گئی
ہے انہوں نے کہا ترقی پانے والے پولیس افسران جانفشانی سے اپنے فرائض
سرانجام دیں اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ایک نئے عزم ،جوش و
ولولہ کے ساتھ کام کریں۔