راولپنڈی ، آرمی چیف جنرل راحیل شر یف سے ترکمانستان کے وزیر دفاع کی ملاقات
آرمی چیف جنرل راحیل شر یف نے ترکمانستان کے وزیر دفاع سے ملاقات کی ،ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ترکمانستان کے وزیر دفاع
نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی
صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ترکمانستان کے وزیر دفاع نے یادگار شہداء پر پھول
بھی چڑھائے۔ اس سے قبل جی ایچ کیو پہنچنے پر ترکمانستان کے وزیر دفاع کو
گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔