کراچی ، سابق گورنر سند ھ ڈاکٹر عشر ت العباد خان کی میڈیا سے گفتگو
سابق گورنر سندھ عشرت العباد خان نے عبداللہ شاہ غازی اور قائد اعظم کے
مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔سابق گورنر سندھ عشرت العباد خان نے
مزار قائد پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کسی سے کوئی گلہ
نہیں۔ ان کا دل صاف ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کسی کا مجھ سے دل دکھا ہو تو
معذرت چاہتا ہوں۔ سیاسی جماعتوں، بزنس کمیونٹی اور سول سوسائٹی کا شکریہ
ادا کرتا ہوں۔ سابق گورنر سندھ نے مزیدکہا کہ صوبے کی سیاسی قیادت اور
جماعتوں نے بھرپور ساتھ دیا۔ عشرت العباد خان نے امید ظاہر کی کہ آخری
دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ شہر سے دہشت گردوں کو چْن چْن کر
ختم کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان
نجی پرواز سے دبئی روانہ ہو گئے۔