Nov 11, 2016 05:04 pm
views : 999
Location : Governor House
Karachi- PML(N) Sindh Leader Senator Nihal Hashmi Media Talk
کراچی ، گورنر ہاؤس سندھ سے دہشت گردی کی آخری علامت کا بھی خاتمہ ہوگیا،سینیٹر نہال ہاشمی
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اورسینیٹر نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ14 سال
پہلے بانی ایم کیوایم کی جانب سے دہشت گرد تنظیم کا نمایندہ گورنرہاؤس
بھیجا گیا لیکن آج گورنر ہاؤس سے دہشت گردی کی آخری علامت کا بھی خاتمہ
ہوگیا۔ گورنر ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے
رہنما اورسینیٹر نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ نئے گورنر کا ماضی بے داغ ہے،
جسٹس (ر) سعید الزماں اصولی انسان ہیں اور ان کا ماضی بے داغ ہے، نئے گورنر
کے آنے سے نہ صرف صوبے کو پرامن بنانے میں مدد ملے گی بلکہ سعید الزماں
صدیقی بطور گورنر سندھ کی ترقی میں بھی اپنا بھر پور کردار ادا کریں
گے۔نہال ہاشمی کا مزیدکہنا تھا کہ پاکستان مخالف لوگوں نے پرویز مشرف دور
میں گورنر ہاؤس میں ڈیرہ ڈالا تھا لیکن آج نوازشریف کے چاہنے والے گورنر
ہاؤس میں ہیں، آج جمہوریت اورآئین کی پاسداری کی صحیح علامت گورنرہاؤس میں
ہے۔