Nov 11, 2016 05:05 pm
views : 937
Location : Governor House
Karachi- Justice (R) Saeed-uz-Zaman takes oath as new Sindh Governor
کراچی ، جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی نے گورنر سندھ کا حلف اٹھالیا
سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی نے گورنر سندھ کی
حیثیت سے حلف اٹھالیا۔گورنر ہاؤس کراچی میں جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کی
حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی
شاہ نے ان سے حلف لیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت
صوبائی وزرا، مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنماؤں سمیت اہم سیاسی شخصیات، اعلیٰ
سرکاری حکام اور معززین کے علاوہ ان کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔1937 کو
لکھنو میں پیدا ہونے والے جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی سندھ کے 30 ویں گورنر
ہیں، وہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے پر بھی فائز رہے، 2008 میں پرویز
مشرف کے مستعفی ہونے کے بعد خلاف انہوں نے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر صدارتی
انتخاب بھی لڑا تھا۔واضح رہے کہ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی نے قبل ڈاکٹر
عشرت العباد خان 14 برس تک سندھ کے گورنر رہے تھے تاہم ایوان صدر نے دو روز
قبل انہیں عہدے سے ہٹانے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔