کراچی ، واٹر ٹینکر پل سے نیچے گرگیا، ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی
کراچی کے علاقے شیرشاہ میں تیز رفتار واٹر ٹینکر پل سے نیچے گرنے سے ایک
شخص جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔کراچی کے علاقے شیر شاہ میں تیز رفتار واٹر
ٹینکر بے قابو ہو کر پراچہ پل کے نیچے عین مسجد کے سامنے جاگرا۔ واقعہ اس
وقت رونما ہوا جب عوام کی بڑی تعداد نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد سے
باہر نکل رہی تھی، حادثے کے نتیجے 6 نمازی شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور
پر اسپتال پہنچایا گیا تاہم زخمیوں میں سے ایک راستے میں ہی دم توڑ گیا جب
کہ دیگر کا علاج جاری ہے۔ٹینکر گرنے سے کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا جب
کہ ٹریفک کی آمد ورفت شدید متاثر ہوئی تاہم مقامی افراد نے کرین کی مدد سے
ٹینکر کو راستے سے ہٹاکر ٹریفک کو بحال کیا۔