Nov 11, 2016 07:04 pm
views : 849
Location : Education Office
Peshawar- Students Protest against Government Schools Closure
پشاور،سرکاری اسکولوں کی بندش کے خلاف طالبات کاایجوکیشن آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
خیبر پختون خواہ حکومت کے تبدیلی اور تعلیمی ایمرجنسی کے دعوے دھرے کے دھرے
رہ گئے۔صوبائی دالحکومت پشاور میں گرلز اسکولوں کو کرایہ ادا نہ کرنے کے
باعث بند کردیا گیا۔پشاور کے علاقے چمنی میں قائم گرلز اسکولوں کا کرایہ
ادا نہ کرنے پر مالک مکان نے اسکولوں کو تالہ لگادیا۔اسکولوں کے بند ہونے
سے طالبات کی تعلیمی سلسلہ تعطل کا شکار ہوگیا۔طالبات نے اسکولوں کی بندش
کے خلاف ایجوکیشن آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور بند اسکولوں کو
کھولنے کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر والدین کاکہنا تھاکہ ڈائریکٹر ایجوکیشن نے
بند اسکولوں کوکھلوانے کے بجائے پیر تک ان اسکولوں میں تعطیلات کا اعلان
کردیا۔ والدین کا کہنا تھا کہ جب تک اسکولوں میں تدریس کاسلسلہ شروع نہیں
کیا جاتا اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا۔