Nov 12, 2016 05:49 pm
views : 846
Location : Different Areas
Quetta- Cold Weather in City
کوئٹہ، شہر میں سردی بڑھتے ہی کہوے کے استعمال میں اضافہ
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے کے کئی اضلاع سردی کی لپیٹ میں ہیں۔
سردی کے سبب معمولات زندگی بھی متاثر ہے۔ سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی
شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کاپریشرنہ ہونے کے برابر ہے جس کے باعث
بچوں،بزرگوں اورخاص کرخواتین کو شدید مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے۔
موسم کی تلخیوں کے باعث دفاتر،اسکولوں اورکالجوں میں حاضریاں معمول سے کم
ہیں ایک طر ف جہاں کاروباری زندگی متاثر ہوئی ہے وہیں گیس پریشرمیں کمی کی
وجہ سے گھریلو زندگی بھی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔گیس پریشر نہ ہونے سے خواتین
کے لیے کھانابناناکسی امتحان سے کم نہیں اورخواتین لکڑیاں جلاکر
کھانابنانے پرمجبورہیں۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک شہری شمس کاکڑکا کہنا
تھا کہ سردی کے موسم میں دھوپ انجوائے کر رہے ہیں ایسے میں ایک طرف گرین ٹی
اور دوسری طرف دودھ ہو تو موسم کا مزہ دوبالا ہو جاتا ہے۔
ایک اور شہری محمد غنی خراسانی کا کہنا تھا کہ صبح کے وقت سردی بہت ذیادہ
ہوتی ہے جبکہ دوپہر کے وقت دوستوں کے ساتھ دھوپ اور کہوے کو انجوائے کرتے
ہیں۔