پشاور، امریکہ کے چھبیس رکنی سکھ یاتریوں کا تاریخی مقامات کا دورہ،
تفصیلات کے مطابق امریکہ سے چھبیس رکنی سکھ یاتری پشاور پہنچ گئے۔کہیں سیر
سپاٹے کا مزہ لیا تو کہیں تاریخی مقامات کا رخ کرتے ہوئے پختونوں کی مہمان
نوازی کا لطف اٹھاتے رہے۔وفد نے پشاور میوزم میں رکھے گئے بدھ مت اور خیبر
پختونخوا کے تاریخی نوادرات اور قدیم آثار بھی دیکھے۔سکھ یاتری گورونانک کے
پانچ سو اڑتالیس ویں جنم دن منانے امریکہ سے پاکستان آئے ہیں۔
یاتریوں کے مطابق خیبر پختونخوا میں ان کا وقت بہترین گزرا اور وہ پشاوریوں کی مہمان نوازی کو کبھی نہیں بھول سکتے۔