Nov 12, 2016 05:53 pm
views : 1163
Location : Civil Hospital
Karachi- Pneumonia Prevention Day
کراچی، پاکستان سمیت دنیا بھر میں نمونیا سے بچاؤ کا عالمی دن
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج نمونیا سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔
اس کا مقصد بچوں کو نمونیے کی بیماری سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے متعلق
عوام میں شعور اور آگاہی پیدا کرنا ہے۔
نمونیا پھیپھڑوں کے انفیکشن کی بیماری ہے۔ نمونیا کا وائرس بچوں اور بزرگوں سمیت کمزور مدافعت والے افراد کو اپنا شکار بناتا ہے۔
پاکستان میں ایک کروڑ افراد نمونیا سے متاثر ہوتے ہیں۔ مرض سے بچاؤ کیلئے
بچوں کو پیدائش کے ڈیڑھ ماہ بعد، اڑھائی ماہ اور ساڑھے تین ماہ بعد نمونیا
ویکسین کے ٹیکے لگانا ضروری ہیں۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ نمونیا نظام تنفس میں شدید نوعیت کا انفیکشن ہوتا ہے
جس سے پھیپھڑے متاثر ہوجاتے ہیں۔ پھیپھڑوں کے ایئر سیلز میں پیپ بھرجاتی
ہے جس سے سانس لینے میں شدید تکلیف ہوتی ہے۔ باالخصوص پانچ سال سے کم عمر
بچے اس کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ماہر امراض سینہ ڈاکٹر
محمد عبید کا کہنا تھا کہ نمونیہ پھیپھڑوں کے انفیکشن کا نام ہے جو کہ
پھیپھڑوں میں کسی جراثیم کے آجانے یا پھیپھڑوں کے سخت ہونے کی وجہ سے کسی
بھی شخص کو لاحق ہوسکتا ہے۔ پھیپھڑوں کا انفیکشن وائرس، تمباکو نوشی کی
کثرت اور فضائی آلودگی اس کی عام وجوہات ہیں جبکہ موسمیاتی تبدیلی میں
نمونیہ کے شکار افراد کی تعداد میں اضافہ ہوجاتا ہے۔
ان کا کہناتھا کہ عام طور پر ضعیف العمر افراد، چھوٹے بچے اور کمزور قوت مدافعت والے افراد اس کا شکار ہوتے ہیں۔