Nov 12, 2016 05:54 pm
views : 902
Location : Domestic Hotel
Peshawar- Election Commission Organizes Seminar
پشاور ، الیکشن کمیشن کی جانب سے سیمینار کا انعقاد
پشاور میں الیکشن کمیشن کی جانب سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا ،سیمینار
میں خواتین سمیت معذور افراد کے ووٹ کی اہمیت اجاگر کی گئی اور ان سے متعلق
آگاہی مہم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمینار کی صدارت چیف
الیکشن کمیشن جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر نے کی۔سیمینار میں صوبہ بھر کے
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز سمیت ریٹرننگ افسران اور غیر سرکاری تنظیموں سے تعلق
رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
اس موقع پر خواتین کا ووٹ کاسٹ نہ کرنے کے حوالے سے آگاہی مہم چلانے کا
فیصلہ کیا گیا اورکہا گیا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ خواتین بھی
اپنے ووٹ کا حق استعمال کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھانے چاہئیں تاہم
کوہستان ،تورغر اور دیر جیسے علاقوں میں جہاں خواتین نے کبھی ووٹ پول نہیں
کیا، ان میں شعور پید ا کرنے پر زور دیا گیا۔