کراچی، ایس پی ٹریفک ارم اعوان کی آئیڈیاز 2016ء ایکسپو کے روٹ کے حوالے سے پریس کانفرنس
ایس پی ٹریفک ارم اعوان کاکہنا ہے کہ آئیڈیاز 2016 ء میں شریک وفود اور
شہریوں کو ٹریفک سہولیات کی فراہمی کے لئے لائحہ عمل ترتیب دے دیا ہے۔
ارم اعوان کا کہنا تھاکہ دنیابھر سے65 ممالک کے وفود اس نمائش میں حصہ لے
رہے ہیں،یہ نمائش پاکستان خصوصاًکراچی کا مثبت تاثر دنیا کے سامنے لانے کا
بہترین موقع ہے۔نمائش کو کامیاب بنانے کے لئے شہریوں کا تعاون درکار
ہوگا۔وہ آئیڈیاز 2016ایکسپو روٹ کے حوالے سے پریس کانفرنس کررہی تھیں۔
ایس پی ٹریفک ارم اعوان کا مزید کہنا تھا کہ نمائش کے موقع پر شہریوں کی
سہولت کے لئے متبادل روٹس کا اعلان کردیا گیا ہے ، شہر بھر میں نمائش کے
روٹس کے حوالے سے بینرز آویزں کردیئے گئے ہیں جبکہ شہریوں میں ہینڈبل بھی
تقسیم کئے جارہے ہیں تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا
پڑے۔ایف ایم ریڈیو 88.6اور ٹریفک پولیس ہیلپ لائن نمبر 1915کے ذریعے سے
ٹریفک کی تازہ ترین صورتحال سے شہریوں کو آگاہ کیا جائے گا۔
ایس پی ٹریفک کا کہنا تھا کہ نمائش کے دوران شہریوں کے روزہ مرہ معمولات
زندگی اور نقل وحرکت پر کسی قسم کی کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے۔شہریوں
کی رہنمائی ومعاونت کے لئے ٹریفک پولیس اہلکار وافسران سڑکوں پر موجود
رہیں گے۔