Nov 12, 2016 05:56 pm
views : 908
Location : National Press Club
Islamabad- Detained Kashmiri Hurriyat leader Yaseen Mullick Wife Mushaal Mullick and World Minorities Alliance Head J Salik Sit-in against India
اسلام آباد،بھارت میں کشمیریوں کے ساتھ جانوروں سے بھی بد تر سلوک کیا جا رہا ہے، مشال ملک
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارت میں جانوروں
کے بھی حقوق کے بارے قوانین موجود ہیں لیکن کشمیریوں کے ساتھ جانوروں سے
بھی بد تر سلوک کیا جا رہا ہے۔کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مشعال
ملک اور اقلیتی رہنما جے سالک نے نیشنل پریس کلب کے باہر ایک روزہ علامتی
دھرنا دیا ، جے سالک نے سر پر مٹی ڈال کر منفرد احتجاج کیا۔
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں
سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اکیسویں صدی میں بھی کشمیریوں پر مظالم ڈھائے جا
رہے تھے، بھارت میں جانوروں کے بھی حقوق بارے قوانین موجود ہیں لیکن کشمیر
یوں کے ساتھ جانوروں سے بھی بد تر سلوک کیا جا رہا ہے۔کشمیریوں کو علاج
کروانے، کھانے پینے اور سوگ تک کرنے کا حق حاصل نہیں ہیں۔
مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک سمیت حریت قائدین کو غیر قانونی طور پر
جیلوں میں ڈالا گیا ہے، یاسین ملک کی صحت انتہائی خراب ہے، بھارت کشمیریوں
پر بے پناہ مظالم ڈھا رہا ہے۔
انھوں نے عالمی برادری سے سوال کیا کہ ٓاخر کب تک عالمی برادری بھارتی
مظالم پر چپ رہے گی۔ان کا کہنا تھا کہ صبح گیارہ تا پانچ بجے شام تک علامتی
دھرنا دیں گے۔جے سالک کا کہنا تھا کہ انسانیت مٹی تلے دب گئی ہے۔ آج کا
احتجاج انسانیت کے علمبرداروں کا ضمیر جگانے کیلئے ہے۔