Nov 12, 2016 05:57 pm
views : 970
Location : Different Areas
Lahore, Winter Season, Rain in City
لاہور، موسم سرما کی پہلی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ، شہری خوش
ملک کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش سے جہاں دھند اور اسموگ کی
شدت کم ہو گئی ہے وہیں تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی برسات کے باعث سردی کی
شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
چکوال کامونکی، ننکانہ صاحب، پنڈی بھٹیاں، گجرات، حافظ آباد اور قرب و جوار
کے علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش نے سردی کی شدت میں اضافہ
کر دیا ہے۔
اس کے علاوہ صبح ہونے والی برسات سے پنجاب میں کئی روز سے جاری دھند اور سموگ بھی چھٹ گئی ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے فاٹا، گلگت بلتستان، کشمیر، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی،
مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، گوجرانوالہ اور لاہور میں بھی بارش کی نوید سنائی
ہے۔
فیصل آباد، سرگودھا اور ساہیوال ڈویژن میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤ ں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
موسم سرما کی پہلی بارش سے شہریوں کے چہروں پر خوشی امڈ آئی۔ شہریوں کا
کہنا تھا کہ باران رحمت سے کئی روز سے جاری دھند اور سموگ بھی چھٹ گئی ہے۔