لاہور ، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
لا ہو ر میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا
اجلاس ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بھی شرکت کی۔اجلاس
میں عوام کی فلاح و بہبود کے مختلف منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا
گیا۔اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی میاں نصیر احمد، یاسین سوہل، سیکرٹری
قانون، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات اور متعلقہ حکام بھی شریک ہوئے۔
اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبا ز شر یف کا کہنا تھا
کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں عوام کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے متعدد
پروگرامز پر تیزی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ہمارا ہر قدم عوام کی فلاح اور
انہیں ریلیف کی فراہمی کیلئے اٹھ رہا ہے۔ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کے
ساتھ معیار اور رفتار پر خصوصی توجہ دی جار ہی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبا ز شر یف کا مزیدکہنا تھا کہ آج بین الاقوامی
ادارے بھی موجودہ حکومت کی شفافیت اور تیز رفتار ترقیاتی حکمت عملی کا
برملا اعتراف کر رہے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے ترقیاتی منصوبے شفافیت،
رفتار اور معیار کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ متعلقہ محکموں اور اداروں کو فلاح
عامہ کے منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کو ہر صورت یقینی بنانا ہے۔