Nov 14, 2016 05:54 pm
views : 784
Location : District & Sessions Courts
Quetta- Mega Corruption Case hearing adjourned till 28 November
کوئٹہ ، بلوچستان میگا کرپشن کیس کی سماعت 28 نومبر تک ملتوی کر دی گئی
کوئٹہ میں بلوچستان میگا کرپشن کیس کی سماعت 28 نومبر تک ملتوی کر دی گئی،
احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب حکام کو ریفرنس جمع کروانے کا حکم
دیدیا۔
بلوچستان میگا کرپشن کیس کی سماعت کوئٹہ کی احتساب عدالت میں ہوئی جس میں
سابق سیکرٹری خزانہ میر مشتاق احمد رئیسانی ، سابق مشیر خزانہ میر خالد
لانگو اور ٹھییکدار سہیل مجید کو پیش کیا گیا۔
عدالت نے نیب حکام کی جانب سے ریفرنس جمع نہ کروانے پر کیس کی سماعت 24
نومبر تک ملتوی کر دی تاہم میر خالد لانگو کی جانب سے سماعت کی تاریخ میں
توسیع کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت 28 نومبر تک
ملتوی کر دی اور نیب حکام کو حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ہر صورت ریفرنس جمع
کروایا جائے۔
ادھر احتساب عدالت میں ناجائز اثاثہ جات بنانے کی حوالے سے بھی کیس کی
سماعت ہوئی جس میں سابق ڈی آئی جی ریاض احمد پیش ہوئے دوران سماعت کیس سے
منسلک ایک اور گواہ نے بیان قلم بند کروایا ناجائز اثاثہ جات بنانے کے
حوالے سے کیس میں اب تک 34 گواہان اپنے بیانات قلم بند کروا چکے ہیں۔
کیس کی مزید سماعت کل ہو گی جس میں عدالت نے مزید گواہان کو بیانات قلمبند کروانے کے لئے طلب کیا ہے۔