کراچی ، دائر یکٹر محکمہ موسمیا ت کراچی عبدالرشید کا سپر مون کے حوالے سے خصوصی انٹرویو
چیف میٹرولوجسٹ محکمہ موسمیات عبدالرشید کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سپر مون عام چاند کے مقابلے میں14 فیصد
سے زیادہ بڑااور 30فیصد زیادہ روشن ہوتا ہے،آج شب ہونے والا سپر مون
دنیابھر میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ پاکستان میں چھ بج کر باون منٹ پر لوگ
اسکا نظارہ کر سکیں گے۔
چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید کا مزید کہنا تھا کہ جب چاند پورا ہوتا ہے تو
چانداور سمندری لہروں میں کشش ہونے کے سبب سمندری لہریں زیادہ بلند ہوتی
ہیں چونکہ آج سپر مو ن ہونے جا رہا ہے تو لہروں کے اور زیادہ بلند ہونے کے
امکانات بڑھ جاتے ہیں اس لئے عوام کو چاہیے اس سلسلے میں احتیاط کریں،انکا
مزید کہناتھا کہ اس قبل سپر مون آج سے ستر سال پہلے 26جنوری 1948 کوہوا
تھااس کے بعد سپر مون 25نومبر2034 میں ممکن ہوگا۔