اسلام آباد ، وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر راجہ فاروق حیدرکا پر یس کانفرنس سے خطاب
وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر راجہ فاروق حیدرکا کہناتھا کہ یورپی یونین میں
ایک ہفتہ کشمیرسے یکجہتی منائی جا ئے گی۔کشمیرکی بہتر وکالت کرنے پر ہم
وزیر اعظم نواز شریف کے بہت مشکورہیں۔میں افواج پاکستان کا مشکور ہوں جنہوں
نے ہر سطح پر ملکی سالمیت کا دفاع کیا ہے۔سی پیک کی کامیابی پر پاکستان کو
مبارکباد دیتے ہیں۔
اسلام آباد میں واقع کشمیر ہاؤس میں پر یس کانفر نس سے خطاب کرتے ہو ئے
وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر راجہ فاروق حیدرکا کہناتھا کہ ہندوستان کو کشمیر
پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو روکنے کے لیے یورپی یونین سے بات کی ہے۔
ہندوستان کا سفیر ہمارا تعاقب کرتا رہا ہم جہاں بھی جاتے تھے۔یورپی یونین
کو کشمیر میں فیکٹ فائٹنگ مشن بھیجنے پر بھی زور دیاہے۔
وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر راجہ فاروق حیدرکا مزید کہناتھا کہ بھارت کی
جانب سے بارڈر پربلا اشتعال فائرنگ کی جارہی ہے اس پر بھی بات کی ہے۔یورپی
یونین دنیا کا سب سے بڑا اقتصادی اسٹیک ہولڈر ہے وہ کشمیر میں بھی پانی،صحت
کے لیے کام کرے۔ایک مستحکم پاکستان ہمارے لیے بہترین وکیل ثابت ہو سکتا
ہے۔جلسے ، جلوسوں کے بجائے تحریک آزادی کو اجاگر کرنے کے لیے یورپی ممبران
پارلیمنٹ سے بات کی ہے۔.