Nov 14, 2016 06:56 pm
views : 757
Location : Ministry of SAFRON Office
Islamabad- CM KPK Pervez khattak Media Talk
اسلام آباد،وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک کی ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ افغان
مہاجرین اہم مسئلہ رہے ہیں تاہم اب افغان حکومت اور پاکستان بھی یہ چاہتا
ہے کہ کئی سالوں سے رہنے والے مہاجرین اب واپس جائیں اور اسکے لئے ہم بھر
پور تعاون کریں گے لیکن کسی کو بھی زبردستی ملک بدر نہیں کیا جائے گا۔
وزارت سیفران کے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک
کا کہنا تھا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں بغیر دستاویزات کے لاکھوں کی تعداد
میں افغان مہاجرین قیام پذیر ہیں جو حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں
کے لئے باعث تشویش ہے،اگر افغان مہاجر اپنی رجسٹریشن کروالیتے ہیں توانکے
لئے وطن واپسی اور دیگر معاملات آسان ہونگے۔