Nov 14, 2016 06:57 pm
views : 941
Location : Hayatabad Medical Complex
Peshawar- World Diabetes Day being observed today
پشاور، ذیابیطس کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے، ملک میں4 کروڑ افرا د بیماری کا شکار
دنیا بھر میں ذیابیطس کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے جب کہ پاکستان میں اس
خاموش قاتل کا شکار افراد کی تعداد 4 کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔
ارسطو نے ذیابیطس کے بارے میں لکھا تھا کہ اس مرض میں گوشت اورہڈیاں گھل کر
یورین میں شامل ہو جاتی ہیں، شعبہ طب میں یہ مرض خاموش قاتل کہلاتا ہے،
مرض پر قابوپانے کے لیے انسولین استعمال کی جاتی ہے، دنیا میں ذیابیطس کے
مریضوں کے لیے پہلی بار انسولین 1923 میں متعارف کرائی گئی جسے یونیورسٹی
آف ٹورنٹو کینیڈامیں تدریسی اورتحقیق کے شعبے سے وابستہ 2 ڈاکٹروں نے
ایجادکیا تھا، کینیڈین ڈاکٹر فریڈرک بینٹنگ اوران کے ساتھ ڈاکٹرچارلس نے
انسولین کی دریافت کے بعداس کا پہلی بارتجربہ جانور پر کیا جو کامیاب رہاجس
پر ڈاکٹر فریڈرک کونوبل انعام سے نوازا گیا۔
پشاور میں زیابیطس کے عالمی دن 14 نومبر کے موقع پر زیابیطس ہسپتال حیات آباد پشاور میں مفت شوگر کیمپ لگایا گیا۔
اس موقع پر ماہر امراض زیا بیطس نے مریضوں کا مفت معائنہ کیا مریضوں کا شوگر ٹیسٹ اور مفت ادوایات بھی فراہم کی گیء ،تقریبا سینکڑوں
مریض اس کیمپ سے مستفید ہوئے۔
زیا بیطس ہسپتال اباسین انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس جو کہ ایک غیر منافع بخش
ادارہ ہے اور اس ہسپتال میں مناسب قیمت پر مریضوں کا ٹیسٹ اور علاج کیا
جاتا ہے۔
اس موقع پر پشاور کے ناظم اعلی ارباب عاصم مہمان خصوصی تھے۔