Nov 15, 2016 03:50 pm
views : 899
Location : Rahman baba Shrine
Peshawar- Lack Of Security at Rahman Baba Shrine
پشاور،رحمان بابا مزار پر سیکیورٹی کے ناقص انتظامات
سانحہ درگاہ شاہ نورانی سے خیبر پختونخوا حکومت نے کوئی سبق نہیں
سیکھا۔پشاور کے مزاروں پر تعینات سکیورٹی اہلکار ڈیوٹی کے بجائے اپنے کمروں
میں خواب غفلت میں سو رہے ہیں۔سانحہ درگاہ سید بلاول شاہ نورانی میں باون
افراد کی زندگیوں کا چراغ بجھ گئے،سانحہ کے بعد پشاور جیسے حساس شہر کے
مزاروں کی سیکیورٹی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
معروف صوفی شاعر رحمان بابا کے مزار پر تعینات پولیس اہلکار مزار کی حفاظت
کرنے کے بجائے دوپہر تک کمروں میں خواب غفلت میں سور رہے ہیں۔رحمان بابا کے
مزار میں تعینات 12 پولیس اہلکاروں میں صرف پانچ ڈیوٹی پر آتے ہیں جن میں
سے بیشتر پولیس اہلکار یونیفارم پہننے کی زحمت بھی نہیں کرتے ہیں اور نہ ہی
کمروں سے باہر نکلتے ہیں۔
زائرین کا کہنا ہے سکیورٹی کے ناقص انتظامات کے باعث انہیں مزاروں میں آنے سے خوف محسوس ہوتا ہے۔
مزار پر حاضری کے لئے آئے ایک عقیدتمند کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے
گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ پشاور کا شمار ملک کے حساس شہروں میں ہوتا ہے
جبکہ رحمان بابا مزار پر ملک کے تمام شہروں سے زائرین آتے ہیں اس لئے یہاں
سیکیورٹی کے انتظامات بہتر ہونے چاہیءں۔ایک اور شخص کاکہنا تھا کہ مزار پر
موجود سیکیورٹی اہلکارکمروں میں آرام کر رہے ہیں انہیں چاہیئے کہ اپنے
فرائض ایمانداری سے انجام دیں۔